کاروار:9/ جنوری (ایس اؤنیوز)صحافت کے میدان میں کئی سارے میڈیا کام کررہے ہیں ان میں تفریق اورتعصب سے پاک ذہنیت کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک صحافی کو منصف کی سمجھ،شعور اور ما ں کی ممتا ہونا لازمی ہے۔تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر ناگراج ہرپن ہلی نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں نیوز کوڈ کرناٹکا، کاروار تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد اور سرکاری مہیلا کالج کے اشتراک سے’’ڈیجیٹل میڈیا اور نوجوان ‘‘کے عنوان پر منعقدہ سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیجٹیل انقلاب جاری ہے، انگلی پر پورے عالم کی معلومات حاصل ہیں، کئی ایک کنڑا نیوز ایپ اور ویب سائٹ موجود ہیں، اب ان میں نیوز کوڑ کا بھی شما ر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصل میں ڈیجیٹل ویب نیوز کو دیہی علاقوں کا رخ کرنا چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ کسانوں اورمزدوروں کے مسائل بھی پیش کرنا ڈیجٹیل میڈیا کا اہم کام ہے۔ نیوز کوڑ کے ذریعے شہر کی خبروں کے ساتھ تعلقہ مراکز اور دیہی علاقوں میں ہونے والے واقعات کو پیش کیا جائے گا۔ نوجوانوں میں سماجی ، سیاسی بیداری پید اکرنےکی کوشش کئے جانے کی بات کہی۔
ڈیجیٹل میڈیا اور نوجوان کے متعلق مقالہ پیش کئے ٹائمز آف انڈیا کے رپورٹر دیپک کمار شنئی نے موبائیل ایپ استعمال کے دوران بیدار رہیں۔ گوگل سمیت سینکڑوں ویب سائٹ پر اشہارات کی ایک دنیا آباد ہے، جب بھی انتخاب کریں سوچ سمجھ کر فائدہ مند چیزوں کو استعمال کرنے کی بات کہی۔ فیس بک اور واٹس اپ کے استعمال میں بھی چوکنا رہنےکی بات کہی۔ ڈیجٹیل میڈیا کا تعمیری کاموں کے لئے استعمال کریں۔جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ضلع صدر منجو کڈتوکا نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ دیپک شٹی دائس پر موجو د تھے۔ سرکاری مہیلا کالج کے پرنسپال پروفیسر ونایک گنگولی نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروفیسر وی ایم نائک نے استقبال کیا ، جرنلسٹ یونین کے سکریٹری گریش نائک نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر شلپا نائک نے نظامت کی۔